چنتامنی:8 /فروری(محمد اسلم/ایس او نیوز) بی ایس ایڈی یورپا بی جے پی کے صدر منتخب ہونے کے بعد اپریشن کنول اور ریاست میں 150اسمبلی حلقوں میں کامیابی کے خواب دیکھ رہے ہیں جب کہ حقیقت میں 2018میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں جنتادل(ایس)اپنے بل بوتے پر دوبارہ بر سر اقتدار میں آئے گی ریاست کی عوام سابقہ بی جے پی حکومت کی بدعنوانی اور رشوت خوری اور موجودہ کانگریس حکومت کی کارگردگی سے کافی بیزار ہوچکی ہے اب عوام تبدیلی کی خواہاں ہے اور وہ تبدیلی اور ترقی صرف جنتادل(ایس)حکومت ہی دے سکتی ہے۔ان باتوں کا دعویٰ چنتامنی کے رکن اسمبلی اور جے ڈی ایس لیڈر کرشنا ریڈی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چنتامنی حلقے کے عوام اُن پر کافی بھروسہ رکھتے ہیں چنتامنی کے عوام کے جو بھی ممکنہ مسائل ہیں ان کو پہلی فرصت میں حل کرنے کی کوشش کی جائیگی انہوں نے جنتادل(ایس)کے کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہوجائے اور پارٹی کو پورے طور پر مضبوط کرنے کی کوشش کرے اور غلط افواہوں پر پارٹی کارکنان کان نہ دھریں۔